پاکستانی سفیر برائے ہند عبدالباسط نے آج اس استدلال کے ساتھ کہ پاکستان میں اقلیتیں پوری طرح محفوظ ہیں کہا کہ سبھی سرکاری شعبوں میں اقلیتوں کی نمائندگی پائی جاتی ہے اور مسلح دستوں میں بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں کی موجود ہیں۔
یہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر دفتر میں استقبالیہ کی ایک تقریب
میں انہوں نے بہرحال یہ کہتے ہوئے فرقہ وارانہ تنازعات کے واقعات سے دوٹوک انکار نہیں کیا کہ پاکستان میں ہندووں،عیسائیوں اورسکھوں کے مقابلے میں شیعہ سنی تنازعہ زیادہ بڑا ہے۔
اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی تعداد کوئی تین فیصد ہے اس لیے ’’ہم ان کی آسانی کے ساتھ دیکھ بھال کر سکتے ہیں‘‘